عمارت میں آگ لگ گئی، 5 افراد جاں بحق

0
69

ہاٹ لائن نیوز : سپین میں ایک بڑی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے، جھلسنے والے چند افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

سپین کے شہر ویلنسیا میں 14 منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جس نے آس پاس کی کئی عمارتوں اور دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ عمارت میں آگ لگنے کی بڑی وجہ وہ مواد تھا جو اس کی تزئین و آرائش میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا تھا۔

فائر بریگیڈ کے 22 یونٹوں کو فوری طور پر روانہ کر دیا گیاہء۔ پانچ ایمبولینسوں کی مدد سے جلد ہی وہاں ایک فیلڈ ہسپتال قائم کیا گیا۔

عمارت کو بہت تیزی سے خالی کرا لیا گیا۔ اس دوران 6 فائر فائٹرز بھی زخمی ہوئے۔

Leave a reply