علی بابا نے جدید اے آئی چشمے متعارف کرادیے

0
125
علی بابا نے جدید اے آئی چشمے متعارف کرادیے

چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا نے اپنے نئے ’’کوارک اے آئی‘‘ چشمے مارکیٹ میں پیش کر دیے ہیں، جو روزمرہ کے متعدد کام تیزی سے انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق ان چشموں کی قیمت 1,899 یوان ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 75 ہزار روپے بنتی ہے۔

یہ اسمارٹ چشمے علی بابا کے خود تیار کردہ اے آئی سسٹم ’’کویـن‘‘ پر کام کرتے ہیں اور صارفین کو فوری ترجمہ، سامنے موجود اشیا کی قیمت جاننے اور خریداری کے دوران معلومات حاصل کرنے جیسی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ چشمے علی پے اور تاؤ باؤ جیسی ایپس کے ساتھ بآسانی مطابقت رکھتے ہیں، جس سے ادائیگی اور آن لائن خریداری مزید آسان ہو جاتی ہے۔

علی بابا گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی اے آئی ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے پر کام کر رہی ہے اور حال ہی میں اپنے اے آئی چیٹ بوٹ کا نیا ورژن بھی جاری کر چکی ہے، تاکہ بڑھتی ہوئی عالمی مسابقت میں اپنا حصہ مضبوط کیا جا سکے۔

دنیا بھر کی بڑی ٹیک کمپنیاں ویئرایبل اے آئی ٹیکنالوجی میں تیزی سے سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ اس وقت میٹا وی آر ہیڈسیٹ مارکیٹ کے بڑے حصے پر قابض ہے، جبکہ ایپل کا ویژن پرو اور سام سنگ کا گیلیکسی ایکس آر ہیڈسیٹ بھی مقابلے میں موجود ہیں۔

چین میں بھی اس ٹیکنالوجی کی دوڑ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ شیاؤمی اور بائیڈو پہلے ہی اپنے اے آئی چشمے فروخت کر رہے ہیں، اور اب علی بابا کی انٹری نے ملکی مارکیٹ میں مقابلے کو مزید بڑھا دیا ہے۔

Leave a reply