
ہاٹ لائن نیوز : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر بجلی منقطع کرنے کی دھمکی دے دی۔
صوابی میں اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ تربیلہ کا ایک بٹن بند ہوا تو آدھا پاکستان اندھیروں میں ڈوب جائیگا، آدھے پاکستان کی بجلی منقطع ہو جائیگی۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ “خیبر پختونخوا میں 22 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ برداشت نہیں کی جاتی”۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ اگر عمران خان اڈیالہ جیل سے فون کریں گے تو مخالفین کے ساتھ وہ کھیل کھیلیں گے جو ان کی نسلیں یاد رکھیں گی۔









