علی امین گنڈا پور ‘ویلنٹائن ڈے’ کیسےمنائیں گے؟

ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کو منفرد انداز میں منانےکا اعلان کردیا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ، علی امین گنڈا پور نے کہا ہےکہ دنیا ویلنٹائن ڈے کو مختلف طریقوں سے مناتی ہے ، لیکن ہم اسے اپنے انداز میں منائینگے۔
انہوں نے کہا ، “عام طور پر ، دو افراد اس دن کا جشن مناتے ہیں ، لیکن ہم ویلنٹائن ڈے کو پورے صوبے کے لوگوں کیساتھ منائیں گے ، اور انہیں صحت انشورنس فراہم کرینگے۔”