علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جانے کا اعلان کر دیا

0
96
علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جانے کا اعلان کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ آج دوبارہ اڈیالہ جیل جائیں گی تاکہ عمران خان سے ملاقات کر سکیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ اگر ملاقات نہیں کرائی گئی یا کسی قسم کی رکاوٹ آئی، تب بھی وہ اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی بانی ٹیم ہی ان کی ٹیم ہے اور علیمہ خان یا بشریٰ بی بی گروپ کے نام سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پروگرام میں کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا رویہ بہتر ہوا ہے اور اگر پی ٹی آئی کے کارکن جیل کے قواعد و ضوابط کی پابندی کریں تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ممکن ہو سکتی ہے۔

Leave a reply