علاج کیلیے اسپتال آنیوالا شخص 2 دن لفٹ میں پھنسا رہا

0
219
علاج کیلیے اسپتال آنیوالا شخص 2 دن لفٹ میں پھنسا رہا

ہاٹ لائن نیوز : علاج کے لیے ہسپتال جانے والا شخص دو دن تک لفٹ میں پھنسا رہا اور دو دن بعد اسے بچا لیا گیا۔

بھارتی ریاست کیرالہ کے رہائشی 59 سالہ رویندرن ہفتے کے روز چیک اپ کے لیے ہسپتال گئے جہاں وہ ہسپتال کی لفٹ میں پھنس گئے اور 2 دن تک لفٹ میں بند رہے، جس کے بعد پیر کو لفٹ معمول پر آ گئی۔

بھارتی پولیس کے مطابق انہوں نے متاثرہ کے بارے میں بتایا کہ رویندرن ہسپتال کی لفٹ میں پہلی منزل پر گئے اور جب وہ لفٹ سے نیچے آئے تو وہ بند ہی رہی۔

پولیس نے کہا کہ رویندرن کے اہل خانہ نے ہسپتال کے عملے کے ساتھ مل کر پولیس رپورٹ درج کرائی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مزکورہ شخص کا موبائل فون بھی بند تھا۔ وہ دو دن تک لفٹ میں پھنسے ہوئے تھے اور پیر کو جب لفٹ کو معمول کے مطابق آپریشن میں ڈالا گیا تو اسے باہر نکالا گیا۔

Leave a reply