
لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر عظمی بخاری کی جعلی ویڈیو پر کاروائی کی درخواست پر سماعت عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے عظمی بخاری کی درخواست پر سماعت کی درخواست میں فلک جاوید سمیت دیگر کے خلاف کاروائی کی استدعا کی گی دوران سماعت ایف آئی اے نے بتایا کہ ایف آئی اے نے ملزم محمد شفیق کو گجرات سے گرفتار کرلیا ہے جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ تمام میٹریل گرفتار ملزم نے تیار کیا۔جس پر ایف آئی اے نے جواب دیا کہ اس پر تفتیش ہورہی ہے جیسے جیسے تفتیش ہوگی مزید ملزم سامنے آئے گے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پہلے اپ لوڈ ہوئی ویڈیو اس کو پکڑا جائے سوشل میڈیا پر اچھے کام بھی ہورہے ہیں لوگوں کو فوائد بھی ملتے ہیں اچھی چیزوں کا استعمال ہونا چاہیے مگر برائی چیزوں کو روکنا ہے وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ ٹویٹر 17 فروری سے پاکستان میں بین ہے۔ٹویٹر کا ذاتی طور پر کوئی نمائندہ ڈائیریکٹ پاکستان میں موجود نہیں ہے عدالتی استفسار پر ایف آئی اے نے بتایا کہ ہم نے امریکن سفارت خانے کو خط لکھ دیا ہے
چیف جسٹس نے کہا کہ یہ جو لیٹر آپ مجھے دکھا رہے ہیں یہ خط تو پہلے دن سے موجود ہے بتایا جائے ہمارے ملک میں ٹویٹر کی سروسز کن کن ایس او پیز کے تحت دی گئی۔اچھی سروسز لینی چاہیے وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ وی پی این پر ہمارا کنٹرول نہیں ہے ۔آپ یو اے ای سے جاکر سروسز لو وہاں وی پی این استعمال کرنا کتنا بڑا جرم ہےعدالت نے سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی








