عشرت العباد نے وطن واپسی کا اعلان کردیا

0
204

ہاٹ لائن نیوز : اپنی نئی سیاسی جماعت بنانیکا اعلان کرنیوالے سابق گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہناہےکہ تمام سیاسی جماعتوں سےعوام مایوس ہیں، میرے ساتھ اچھےافراد کھڑے ہیں، وقت آنے پر انکے نام بتاؤں گا۔

سابق گنر سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ لوگ پاکستان میں بھی ہیں اور باہر بھی، میں نئی پارٹی بنانے کے چکر میں ہوں۔

عشرت العباد نے کہا کہ میں نے اپنے دوستوں کے مشورے سے عوام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملکی مسائل کا حل ان کے پاس ہے، اور کہا کہ آئی پی پیز کا معاملہ کھلے اور بند کا معاملہ ہے، بند پلانٹس پر ادائیگیاں کیوں کی جارہی ہیں، اس معاملے پر کمیٹیاں بنانا بے سود ہے، یہ مسئلہ بہت جلد حل کیا جا سکتا ہے.سابق گورنر سندھ نے کہا کہ میں اسی سال پاکستان آؤں گا۔

Leave a reply