عراق میں 3 روزہ سوگ کا اعلان

عراق میں 3 روزہ سوگ کا اعلان
عراق کے شاپنگ مال میں لگنے والی ہولناک آگ نے تباہی مچائی ہوئی تھی، آگ کے نتیجے میں کم سے کم 69 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں، گورنر محمد المیاحی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ شاپنگ مال میں ہولناک آتشزدگی کے سبب شہدا اور زخمیوں کی تعداد 69 تک پہنچ چکی ہے۔
ہائپر مال میں رات گئے آگ لگی، آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے، کوت شہر بغداد سے 1 سے ساٹھ کلومیٹر دور واقع ہے، اسپتالوں میں آج صبح سے زخمیوں کو منتقل کیا جا رہا ہے۔









