عراقی ٹک ٹوکر خاتون کو سرعام قتل کر دیا گیا

0
376
عراقی ٹک ٹوکر خاتون کو سرعام قتل کر دیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : عراقی سوشل میڈیا اسٹار غفران سوادی کو بغداد میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ غفران سوادی کو فحش ویڈیوز بنانے پر قید کی سزا بھی بھگتنا پڑی تھی۔ وہ ام فہد کے لقب سے مشہور تھیں۔

ام فہد کے قتل کا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے نے محفوظ کرلیا۔ ان کو عراقی دارالحکومت بغداد کے مشرق میں واقع زیونا میں انکے گھرکےباہر گولی مار دی گئی۔ اس واقعے کی ویڈیو خوب وائرل ہو گئی ہےمگر ملزم کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

Leave a reply