عدلیہ کےچالیس فی صدمقدمات آئینی بنچوں کومنتقل

0
144
عدلیہ کےچالیس فی صدمقدمات آئینی بنچوں کومنتقل

ہاٹ لائن نیوز : 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد ملک کی عدالتوں نے آئینی درخواستوں کی سماعت معطل کر دی ہے۔ اس ترمیم کے نتیجے میں 20 لاکھ سے زائد زیر التوا مقدمات کو جلد انصاف ملنے کی امید ہے۔

میڈیا رپورٹس کیمطابق آئندہ ماہ سے ملک بھر کی عدالتوں میں زیر التواء 40 فیصد درخواستیں آئینی بنچوں کو منتقل کر دی جائیں گی۔ سپریم کورٹ اور پانچ ہائی کورٹس کی آئینی درخواستوں اور رٹ پٹیشنوں کا فیصلہ آئینی بنچ کریگا جس سے مقدمات کی سماعت میں تیزی آئے گی۔

ملک میں ڈسٹرکٹ، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ عوام کی امید ہے کہ اس آئینی ترمیم سے انصاف کی فراہمی کا عمل تیز ہو جائیگا۔

Leave a reply