
ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9مئی کے مقدمات میں سابق چیرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے چئیرمین تحریک انصاف کی سات مقدمات میں عبوری ضمانت پرسماعت 2 فروری تک ملتوی کردی ۔
عدالت نےحکم دیاکہ بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کےذریعے اپنی حاضری مکمل کروائے ۔
عدالتی اسٹاف نے بتایا کہ جیل حکام کو اطلاع دے دی ہے وہ کچھ دیر بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پر پیش کریں گے ۔
جونئیر وکیل کا کہنا ہے کہ سینئیر کونسل سلمان صفدر اسلام آباد میں ہیں ، ان سات مقدمات میں دو کی ضمانتوں پر بحث مکمل ہے ۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ان دو مقدمات پر فیصلہ سنا دے باقی دلائل سینئیر وکیل دیں گے ۔
پراسیکیوٹر عبدالجبار ڈوگر تین مقدمات کا چالان ایڈمن کورٹ کو مارک ہو چکا ہے ، اب اس بات پر مختلف ججمنٹ بھی آ چکی ہے کہ ضمانتوں پر سماعت ایڈمن کورٹ کرے گی ، اس حوالے سے پراسیکیوشن نے ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی ہے ۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ہائیکورٹ سے متفرق درخواست کے فیصلے تک سماعت ملتوی کی جائے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی ، دوسرے معزز جج تبدیل ہو چکے ہیں آپ تمام مقدمات میں دلائل دیں گے ، کیا آپکو گرفتاری مطلوب ہے یا نہیں ، ہمیں چئیرمین تحریک انصاف کی مختلف مقدمات میں گرفتاری درکار ہے ۔
پراسیکیوٹر عبدالجبار ڈوگر اسلام آباد میں دوسرے مقدمات کا ٹرائل چل رہا ہے ، ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگوانے کی ہدایت کر دی ، بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے جونئیر وکیل نے دلائل دئیے ۔









