عدالت کا بڑا فیصلہ: پی ٹی آئی رہنما قید کی سزاؤں کی زد میں، قریشی محفوظ

0
178
عدالت کا بڑا فیصلہ: پی ٹی آئی رہنما قید کی سزاؤں کی زد میں، قریشی محفوظ

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق ایک اور مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ کیس مال روڈ پر واقع سپریم کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے سے متعلق تھا۔

عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو مقدمے سے بری کر دیا، جبکہ پارٹی کی دیگر شخصیات جن میں ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ شامل ہیں، کو 10،10 سال قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی انسداد دہشت گردی عدالت نے شیرپاؤ پل جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود قریشی کو بری جبکہ دیگر رہنماؤں کو سزا سنائی تھی۔

Leave a reply