
عدالت نے وزیر اعلیٰ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ کے۔ پی علی امین کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے، اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں کورٹ نے وزیر اعلیٰ کی طرف سے حاضری استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وارنٹ گرفتاری جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر چشتی نے جاری کیے ہیں، عدالت نے اس کیس کی سماعت اکیس جولائی تک ملتوی کی ہے، یہ مقدمہ شراب اور اسلحہ برآمدگی سے متعلق ہے، جو ماضی میں وزیر اعلیٰ کے۔ پی کے خلاف درج کیا گیا تھا۔









