
لاہور ہائیکورٹ
اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت
عدالت نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا
محکمہ ٹریفک پولیس دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرکے متعلقہ محکمے کو آگاہ کرے عدالت
موٹر وے پولیس آگ لگانے کے واقعات پر کاروائیاں کریں عدالت
موٹر وے کے گردونواح میں آگ کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں جن پر قابو پایا جائے عدالت
آئی جی موٹر وے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کروائے ورنہ توہین عدالت کی کاروائی ہوگی عدالت
ہیٹ اسٹروک سے متعلق پی ڈی ایم اے کی رپورٹ عدالت میں پیش
ہیٹ اسٹروک سے متعلق آگاہی مہم شروع کردی ہے رپورٹ
چولستان میں 20 واٹر بوزر بھیجے دیے ہیں رپورٹ
ایک واٹر بوزر میں 12 ہزار پانچ سو لیٹر پانی ہوتا ہے جو وہاں کے رہائشیوں کو دیا جارہا ہے رپورٹ
جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی
عدالت نے سماعت آئندہ جمعے تک ملتوی کردی









