عبدالعلیم خان کو بڑا ریلیف مل گیا

0
237
عبدالعلیم خان کو بڑا ریلیف مل گیا

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں این اے 117 عبدالعیم خان کی جیت کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض بحال رکھتےہوئے درخواست کوخارج کردیا،رجسٹرار آفس نے درخواست کو دوبارہ ہائیکورٹ دائر کرنیکا اعتراض عائدکر رکھا تھا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ اپ الیکشن کمیشن جائیں آپ ہائیکورٹ پرکیوں اتنا بوجھ ڈال رہے ہیں ،اس حوالے سے ٹربیونل بنائے جارہے ہیں آپ وہاں رجوع کریں،آپنے دوبارہ درخواست دائر کر دی ہے وہی استدعا کی ہے آپکو پہلے بھی عدالت نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایات کی تھی۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن میں ہماری بات نہیں سنی جارہی ہے ۔

درخواستگزار کیجانب سے الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

Leave a reply