
عباس آفریدی گیس لیکج کے دھماکے میں جاں بحق
گزشتہ روز عباس آفریدی کے حجرے میں گیس لیکیج سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں وہ اور ان کے 3 ساتھی زخمی ہوئے تھے، عباس آفریدی کے بھتیجے حسین آفریدی نے تصدیق کر دی ہے کہ کھاریاں کے برن اسپتال میں وہ زیر علاج تھے مگر اب ان کا انتقال ہو گیا ہے، ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔









