
بالی وڈ اداکار عامر خان نے اپنی 2022 کی فلم لال سنگھ چڈھا کی ناکامی پر کھل کر بات کی ہے۔ حالیہ ایک انٹرویو میں اداکار نے اعتراف کیا کہ فلم کی تیاری کے دوران وہ کچھ زیادہ ہی پُراعتماد ہو گئے تھے، کیونکہ اس سے قبل ان کی کئی فلمیں سپر ہٹ ثابت ہو چکی تھیں۔
عامر خان نے بتایا کہ وہ عموماً فلموں کو ایک ’اکنامک فلٹر‘ یعنی معاشی زاویے سے پرکھتے ہیں تاکہ فلم مالی طور پر نقصان دہ نہ ہو، چاہے وہ کتنی ہی کامیاب کیوں نہ ہو۔ تاہم، لال سنگھ چڈھا کے معاملے میں یہ احتیاط برتی نہیں گئی، جو فلم کے متاثر کن نتائج نہ آنے کی ایک بڑی وجہ بنی۔
اداکار کی حالیہ ریلیز ستارے زمین پر باکس آفس پر ایک کامیاب فلم ثابت ہوئی ہے، جس نے دنیا بھر سے تقریباً 266 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔









