
ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشتگردی عدالت میں9مئی کوتھانہ شادمان کونذرآتش کرنے کے مقدمہ میں عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی ۔
پراسیکیوشن کی جانب سے مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا ، انسداددھشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشدجاوید نے سماعت کی ۔
عدالت نے عالیہ حمزہ کی ضمانت پرسماعت چھ مارچ تک ملتوی تک ملتوی کردی ۔
یاد رہے کہ عالیہ حمزہ نے جیل سےضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔









