
عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور
رہنما پاکستان تحریک انصاف عالیہ حمزہ کی تھانہ ایئرپورٹ کے مقدمے میں درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ قمر عباس نے عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی اور انہیں 1 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دیا ہے، رہنما پی۔ ٹی۔ آئی کی طرف سے محمد فیصل پر مشتمل وکلا کا پینل عدالت میں پیش ہوا، عالیہ حمزہ اور پانچ کارکنوں پر تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج ہے۔







