
ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت میں تھانہ شادمان نزر اتش کیس میں سابق ایم این اے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔
پراسیکیوشن نے مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہیں کیا ، عدالت نے ضمانت پر مزید سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی ۔
عدالت نے آئیندہ سماعت پر پراسیکیوشن سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ، انسداد دھشتگردی عدالت کے جج محمدنویدذقبال نے سماعت کی۔
ہی ٹی آئی رہنماعالیہ حمزہ نےجیل سے وکلاء کی وساطت سےضمانت کی ضمانت دائر کی ۔
ملزمہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ملزمہ نو ماہ سے جیل میں ہے،نو ماہ بعد تھانہ شادمان جلانے کے کیس میں ملوث کر دیا، دیگر مقدمات میں ضمانت کے بعد اس نئے مقدمہ میں ڈال دیا ۔









