عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

0
39
عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

عالمی بلین مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ تک بھی پہنچ گئے، جس کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 32 ڈالر کمی کے بعد 5 ہزار 10 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ عالمی سطح پر اس کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی نرخ نیچے آگئے۔
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 200 روپے کمی کے بعد 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے ہوگئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 743 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 49 ہزار 41 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔ فی تولہ چاندی 55 روپے سستی ہوکر 8 ہزار 164 روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 47 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 999 روپے ہوگئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی قیمتیں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

Leave a reply