عالمی وباکی ویکسین بنانےوالےسائنسدانوں کیلیے بڑا انعام

0
309

سویڈن : (ہاٹ لائن نیوز ) سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں قائم رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنس نے مشترکہ طور پر کاتالین کرائیکو اور ڈریو وائزمین کو 823 ہزار یورو کی انعامی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔

دونوں سائنسدانوں کو فزیالوجی اور طب کے شعبے میں ان کی خدمات کے لیے 2023 کے نوبل انعام سے نوازا گیا۔ دونوں نے عالمی وبا کورونا کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے کے لیے ویکسین بنانے کے لیے تحقیق کی تھی ، اس تحقیق نے کورونا ویکسین کی تیاری اور وبا کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔

کیٹالین کریکو ہنگری کی ساگن یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں جنہوں نے فلاڈیلفیا کی یونیورسٹی آف پنسلوانیا میں ڈریو ویزمین کے ساتھ طبی تحقیق کی۔

نوبل انعام کے پینل نے ایک بیان میں کہا، “دونوں سائنسدانوں کےغیرمعمولی کام نےہمیں یہ سمجھنے میں مدد کی ہےکہ mRNAs ہمارےمدافعتی نظام کیساتھ کیسے رابطہ کرتے ہیں۔”اس تحقیق نے اس وبا کیخلاف ایک ایسی ویکسین تیارکرنیکی راہ ہموارکی جوجدیددور میں انسانی صحت کیلیے سب سےخطرناک ثابت ہوئی ہے۔

Leave a reply