
ہاٹ لائن نیوز: عالمی شہرت یافتہ طبلہ بجانے والے اور موسیقار استاد ذاکر حسین انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 73 سالہ موسیقار استاد اللہ رکھا کے بیٹے تھے اور امریکا کے شہر سان فرانسسکو کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔
اطلاعات کیمطابق استاد ذاکر حسین گزشتہ ایک ہفتے سے دل کے عارضے کے باعث اسپتال میں داخل تھے ،وہ آئی سی یو میں تھے۔
معروف بانسری بجانے والے راکیش چورسیا نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ استاد ذاکر حسین کو بلڈ پریشر اور دل کی صحت سے متعلق مسائل کا سامنا تھا۔









