
ہاٹ لائن نیوز : معروف گلوکار، موسیقار اور اداکار عاطف اسلم نے ملک سمیت دنیا بھر سے نئے اور ابھرتے ہوئے گلوکاروں کو مواقع فراہم کرنے کے لیے میوزک پروگرام ‘بارڈر لیس ورلڈ’ متعارف کرایا۔
عاطف اسلم نے 2024 کے آخر میں اس پروگرام کا ٹیزر جاری کیا تھا اور اب انہوں نے اسکے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا ہے۔
’’بارڈر لیس ورلڈ‘‘ کا افتتاحی پروگرام 3 جنوری کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں منعقد ہوا جس میں شوبز اور موسیقی سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ اس عالمی میوزیکل پروگرام کو نئے ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں موسیقی کی دنیا میں نئی آوازوں کو متعارف کرانا ہے۔
پروگرام کے دوران عاطف اسلم نے اپنے نئے میوزک پروگرام “بارڈر لیس ورلڈ” کے تحت ریلیز ہونے والے پہلے گانے “پیران” پر شاندار پرفارمنس دی۔
’’بارڈر لیس ورلڈ‘‘ کو متعارف کرواتے ہوئے عاطف اسلم نے میڈیا سے گفتگو میں اعلان کیا کہ اس پروگرام کے تحت دنیا بھر کے نئے اور ابھرتے ہوئے گلوکاروں کے گانے ریلیز کیے جائیں گے۔








