عارف والا: دریائے ستلج کے سیلاب میں پھنسی بارات کو بحفاظت نکال لیا گیا

عارف والا کے قریب دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث ایک بارات عارضی طور پر سیلابی صورتحال کا شکار ہوگئی۔ بارات بلاڑہ ارجنکا کے علاقے میں جا رہی تھی جب راستے میں سیلابی ریلے نے انہیں گھیر لیا۔
اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں حرکت میں آئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے دلہا سمیت تمام باراتیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے کشتیوں کی مدد سے بارات کو منزل تک پہنچایا۔
امداد ملنے پر باراتیوں نے ریسکیو عملے کا شکریہ ادا کیا اور ان کی بروقت کارروائی کو سراہا۔