عارضہ قلب میں مبتلا صبا قمر اب صحتیاب

عارضہ قلب میں مبتلا صبا قمر اب صحتیاب
پاکستان کی معروف و مشہور اداکارہ صبا قمر جن کو حال ہی میں طبیعت ناساز ہونے پر اچانک ہنگامی طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، لیکن اب انہوں نے مداحوں کو صحت کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے، صبا قمر نے اپنی تازہ ترین صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔
2 ہفتوں کے آرام کے بعد اب وہ بہتر محسوس کر رہی ہیں، لیکن ابھی مکمل صحت یابی باقی ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ وہ آج سے کام دوبارہ شروع کر رہی ہیں اور وہ اپنے نئے پروجیکٹ “وش می لک” کے لیے پرجوش ہیں۔









