عادل بازئی کوڈی سیٹ کرنےکافیصلہ کالعدم

0
156
عادل بازئی کوڈی سیٹ کرنےکافیصلہ کالعدم

ہاٹ لائن نیوز : سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنیکا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عادل بازئی کی اپیل کی سماعت جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں بینچ نےکی۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کو 63 اے کے تحت قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کیاتھا،تاہم اب سپریم کورٹ نے عادل بازئی کی اپیل منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے انکو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائیگا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عادل خان بازئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا۔

Leave a reply