ظہران ممدانی کا امریکی صدر پر جوابی وار

ظہران ممدانی کا امریکی صدر پر جوابی وار
ظہران ممدانی نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے، وہ اپنا کام جاری رکھیں گے اور ریپبلکن جماعت کے خلاف لڑیں گے، ہوٹل اینڈ گیمنگ ٹریڈز کونسل میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران ظہران ممدانی نے کہا کہ کل صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے گرفتار کرنا چاہیے، مجھے ملک بدر کرنا چاہیے، میری شہریت ختم کی جانی چاہیے، یہ سب کچھ ٹرمپ نے میرے بارے میں کہا، اس شخص کے بارے میں جو تاریخ میں کئی نسلوں کے بعد پہلا مسلمان اور جنوبی ایشیائی میئر بن سکتا ہے، یہ سب اس لیے ہو رہا ہے کہ میں کون ہوں، میں کہاں سے آیا ہوں، میری زبان کیسی ہے ؟ اور وہ توجہ ہٹانا چاہتے ہیں کہ میں کس کے لیے لڑ رہا ہوں، ٹرمپ کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر تقسیم کو ہوا دے رہے ہیں، صدر ٹرمپ نے نہ صرف نیویارک بلکہ امریکہ کے عوام کو بھی مایوس کیا ہے۔









