طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، 3 افراد جاں بحق

0
162
طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، 3 افراد جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : یورپی سیاحوں کو لے جانے والا ایک چھوٹا طیارہ مغربی آسٹریلیا کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تین افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ منگل کی شام اس وقت گر کر تباہ ہوا جب وہ آسٹریلیا کے مشہور سیاحتی مقام روٹنسٹ جزیرے سے ٹیک آف کر رہا تھا۔

حادثے کے بعد سرچ ٹیموں نے ملبے کو پانی سے باہر نکالا۔ حادثے میں 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ 4 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو پرتھ کے ایک اسپتال لے جایا گیا۔

Leave a reply