طورخم سرحد سےہزاروں افغانیوں کو بے دخل کردیا گیا

غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کےملک بدر ہونے کاسلسلہ یکم اپریل سےشروع ہے ، جنکو ضروری قانونی کارروائی کے بعد سرحد کے ذریعے ملک سےنکال دیا گیا ہے۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق ، آج 2،242 غیر قانونی غیر ملکی رضاکار لنڈی کوٹل ٹرانزٹ کیمپ آئے ، جہاں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں طورخم سرحدسےافغانستان بھیج دیا گیا۔
ملک کے مختلف شہروں سے گرفتار ایک ہزار 427 غیر قانونی افراد کو براہ راست طورخم کی سرحدسےبےدخل کردیا گیا۔









