طلحہ انجم اور زویا کریم کی منگنی، تصاویر وائرل

0
30
طلحہ انجم اور زویا کریم کی منگنی، تصاویر وائرل

پاکستان کے معروف ریپر اور میوزک گروپ ینگ اسٹنرز کے نمایاں رکن طلحہ انجم نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ حال ہی میں ان کی منگنی کی خبر سامنے آئی جس نے شوبز اور سوشل میڈیا حلقوں میں خاصی توجہ حاصل کی۔
طلحہ انجم نے اپنی محنت، تخلیقی صلاحیت اور منفرد انداز کی بدولت کم وقت میں موسیقی کی دنیا میں نمایاں مقام بنایا اور نوجوان نسل میں غیر معمولی مقبولیت حاصل کی۔
ذرائع کے مطابق طلحہ انجم کی منگنی میڈیکل ایستھیٹیشن اور سوشل میڈیا انفلوئنسر زویا کریم کے ساتھ انجام پائی۔ یہ سادہ مگر خوبصورت تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران طلحہ انجم نے گرے رنگ کا نفیس سوٹ پہنا ہوا تھا جبکہ زویا کریم لیونڈر رنگ کی خوبصورت ساڑھی میں جلوہ گر ہوئیں۔
منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں مداح اور شوبز شخصیات جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور مبارکباد کے پیغامات شیئر کر رہے ہیں۔

Leave a reply