طلبہ کا جوش و خروش برقرار، ایم ڈی کیٹ امتحانات کا آغاز

0
84
طلبہ کا جوش و خروش برقرار، ایم ڈی کیٹ امتحانات کا آغاز

پاکستان بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ آج لیا جا رہا ہے، جس میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہیں۔ ملک کے مختلف شہروں میں مجموعی طور پر 32 امتحانی مراکز جبکہ سعودی عرب میں ایک مرکز قائم کیا گیا ہے۔

ایم ڈی کیٹ کے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر گردش کرتے جعلی پرچوں کے حوالے سے سندھ ٹیسٹنگ سروس کے سی ای او پروفیسر آصف احمد شیخ نے وضاحت کی ہے کہ یہ تمام پیپر غلط اور غیر مصدقہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جن طلبا کے جووینائل کارڈز نہیں بن سکے، وہ مایوس نہ ہوں اور میٹرک یا انٹرمیڈیٹ کی اصل مارک شیٹ کے ساتھ ٹیسٹ میں شرکت کریں۔

کراچی میں امتحانی سرگرمیوں کے باعث یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے، جبکہ پولیس اور ٹریفک اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ ٹریفک نظام کو بہتر رکھا جا سکے۔

ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے تقریباً 22 ہزار طلبہ کو ملک بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز میں داخلہ دیا جائے گا۔ کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی اور این ای ڈی یونیورسٹی امتحانی مراکز کے طور پر قائم کی گئی ہیں۔

Leave a reply