طلباءکاپاک فوج کےساتھ ایک دن

0
258
طلباءکاپاک فوج کےساتھ ایک دن

ہاٹ لائن نیوز : پاک فوج کی بے لوث خدمات شمالی وزیرستان کے مستقبل کو سنوار رہی ہیں۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں طلباء نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا۔

اس اقدام کا مقصد شمالی وزیرستان کے طلباء کو پاک فوج کی روزمرہ کی زندگی، جدید آلات اور امن کے لیے دی گئی قربانیوں سے آگاہ کرنا تھا۔

طلباء نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔

اس موقع پر طلباء نے پاک فوج کے ساتھ مل کر اونچی آواز میں قومی ترانہ پڑھا۔ نوجوان طلباء فوجی سازوسامان دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور انہوں نے پاک فوج میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

طلباء کی تفریح ​​کے لیے مختلف کھیلوں اور آرٹ گیمز کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر طلباء نے پاک فوج سے اظہار تشکر کیا اور مستقبل میں بھی پاک فوج کے ساتھ یادگار دن گزارنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Leave a reply