
ہاٹ لائن نیوز: پنجاب پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ لاہور کے نجی کالج میں سال اول کی طالبہ سے زیادتی کی غیر مصدقہ خبر کے معاملے پر افراتفری پھیلانے والی خاتون کو کراچی سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ گلبرگ میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزم کو کراچی سے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کو حراست میں لیے گئے خاتون کے ابتدائی بیان کے مطابق ویڈیو کو کراپ کر کے سوشل میڈیا پر ویوز حاصل کرنے کے لیے اپ لوڈ کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ سارہ خان کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش کر کے اس کا بیان ریکارڈ کیا جائیگا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاہور کے نجی کالج میں فرسٹ ایئر کی طالبہ سے زیادتی کی غیر مصدقہ خبر پھیلانے پر چار مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک خاتون نے نجی کالج کی طالبہ کی ماں ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔









