طالبہ سے زیادتی : جھوٹی خبر پھیلانے والے 70 اکاؤنٹ کی شناخت

0
148
طالبہ سے زیادتی : جھوٹی خبر پھیلانے والے 70 اکاؤنٹ کی شناخت

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر ایف آئی اے نے 7 رکنی کمیٹی قائم کر دی۔

نوٹیفکیشن کیمطابق کمیٹی کی سربراہی ڈائریکٹر فرانزک سائبر کرائم وقاص سعید کریں گے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں سائبر کرائم ونگ کے علی یزدانی، علی رضا، محمد احسان، غلام مصطفیٰ، یاسر رمضان اور محسن رزاق شامل ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کیمطابق خصوصی کمیٹی نے 70 کے قریب مشکوک اکاؤنٹس کی نشاندہی کی ہے۔ ان اکاؤنٹ ہولڈرز کی تصاویر کی شناخت کیلیے ڈیٹا نادرا کو بھجوا دیا گیا ہے۔ شناخت کے اس عمل میں نادرا جدید طریقے استعمال کر رہا ہے۔

Leave a reply