طاقتور شمشی طوفان کے اثرات آسمان پر نمودار

ہاٹ لائن نیوز : زمین سے ٹکرانے والے طاقتور شمسی طوفان کے اثرات آسمان پر نمودار ہونا شروع ہو گئے ہیں، 2 دہائیوں میں سب سے زیادہ طاقتور شمسی طوفان جمعہ کو زمین سے ٹکرایا جس کے سبب برطانیہ اور امریکا سمیت مختلف ممالک میں آسمان پر روشنی کے حیرت انگیز نظارے دیکھنے کو ملے تھے،شمسی طوفان کے سبب پاور گرڈز اور سیٹلائٹ نظام متاثر ہونے کا خطرہ ہے لیکن ابھی تک بجلی اور مواصلات میں خلل کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
سن اسپاٹ کلسٹرکا مجموعی پھیلاؤ کئی لاکھ کلومیٹر تک ہے جو زمین کے کُل رقبے سے پندرہ گنا زیادہ ہے، آخری بار ایسا شدید طوفان 2003 میں دیکھا گیا تھا، برطانیہ اور امریکا میں بہت سے لوگوں نے ہفتہ کو صبح کے وقت آسمان پر روشنیوں کا نظارہ دیکھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی تھیں،برطانوی میٹ آفس کے ماہر موسمیات کرس سنیل کے مطابق پورے ملک میں ان مناظر کو دیکھا گیا ہے جبکہ بارسلونا اور پراگ سمیت دیگر یورپی ممالک سے بھی اس کی تصاویر شئیر کی گئی ہیں۔









