ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کس جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے گی ؟

0
234
ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کس جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے گی ؟

ہاٹ لائن نیوز : پی۔ٹی۔ائی کے رہنما روف حسن نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں سنی اتحاد کونسل کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے،ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ آئین وہ کتاب ہے جس کے تحت حکومتیں بنتی اورجاتی ہیں ،اور آئین پر ہی ریاست چلتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک آئین کی بحالی کے لئے ہے ،ہم عوام سے مدد مانگ رہے ہیں اورآئین کی بحالی کے لئے ہم سب سے بات کرنے کو تیار ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پی۔ ٹی۔ آئی پنجاب میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں تھا ، پارٹی میں تمام اختلاف ختم ہو گئے ہیں ، سابق چیئرمین پی۔ ٹی۔ آئی کمپرومائز کرنے والے نہیں ہیں۔

Leave a reply