ضمنی الیکشن میں فائرنگ سے لیگی کارکن جاں بحق

0
243
ضمنی الیکشن میں فائرنگ سے لیگی کارکن جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب میں ضمنی الیکشن کے دوران شیخوپورہ اور ظفروال کے پولنگ سٹیشنز پر لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے واقعات سے 60 سالہ لیگی کارکن جاں بحق ہو گیا، پنجاب کے اکیس حلقوں میں ضمنی الیکشن کے دوران پولنگ کا عمل جاری ہے، پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے باوجود سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم، لڑائی جھگڑے اور مخالفین کی جانب سے فائرنگ بھی کی ہوئی۔

پی ۔پی 54 ظفروال کوٹ ناجوں پولنگ سٹیشن پر جھگڑا ہونے سے پولنگ کے عمل کو روک دیا گیا، جھگڑے پر 60 سالہ بزرگ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق جھگڑا پولنگ کے دوران پی۔ ٹی ۔آئی گروپ اور مسلم لیگ گروپ میں ہوا ، شیخوپورہ پی ۔پی 139 کے مختلف پولنگ سٹیشنز پر جھگڑا اور فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے، پولنگ سست روی کاشکار ہو گئی ہے، گورنمنٹ پرائمری سکول نظام پورہ کے پولنگ اسٹیشن نمبر چوراسی میں مسلم لیگ اور سنی اتحاد کے سپوٹرز میں لڑائی ہوئی۔لڑائی کا دوسرا واقعہ جھگیاں سیالاں کے پولنگ اسٹیشن نمبر تین اور چار میں پیش آیا ہے۔

Leave a reply