صہیونی فوج نےمسجد اقصیٰ کےامام کو گرفتار کرلیا

ہاٹ لائن نیوز : اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے امام کو جمعہ کے خطبہ کے دوران حماس کے رہنما شہید اسماعیل ہنیہ کی تعریف اور خراج تحسین پیش کرنے پر گرفتار کر لیا۔
عرب میڈیا کے مطابق مسجد اقصیٰ کے 85 سالہ امام شیخ عکرمہ صبری کو اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں خطبہ دیتے ہوئے ایران میں شہید ہونے والے اسماعیل ہنیہ کی تعریف کرنے پر گرفتار کر لیا۔









