صوبےبھر میں دفعہ 144 کا نفاذ

0
227
صوبےبھر میں دفعہ 144 کا نفاذ

ہاٹ لائن نیوز : محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں نوٹیفائیڈ مویشی منڈیوں کے علاوہ قربانی کے جانوروں کی فروخت پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

پنجاب حکومت کیجانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں عوامی مقامات پر سری پائے جلانے پر بھی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جب کہ صوبے بھر میں دریاؤں، نہروں ، ڈیموں میں نہانے اور کشتی رانی پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ .

محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق جانوروں کا فضلہ مین ہولز، نالوں یا نہروں میں پھینکنے پر بھی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جب کہ صوبہ بھر میں دفعہ 144 23 جون بروز اتوار تک نافذ ہے۔

Leave a reply