
صوبہ پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
حکومت پنجاب کی طرف سے بارش کی موجودہ صورتحال کے سبب صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق تالابوں، دریاؤں اور ڈیموں میں ہر قسم کے نہانے پر پابندی ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے تحت سڑکوں، گلیوں یا عوامی مقامات پر بارش کے پانی میں نہانے پر بھی پابندی عائد ہو گی، بلا اجازت کشتی رانی پر پابندی لگا دی گئی ہے، صوبے میں دفعہ 144 کا اطلاق تیس اگست تک ہو گا۔









