
ہاٹ لائن نیوز : رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں گراں فروشی پر3288 افراد گرفتار جبکہ 1181 مقدمات درج ہوئے ہیں، پرائس مجسٹریٹس نے 4 لاکھ 35 ہزار مقامات کی انسپکشنز کیں اور خلاف ورزی پر چار کروڑ سے زائد کے جرمانے بھی کئے۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت اجلاس میں گراں فروشوں کے خلاف رپورٹ پیش کی گئی، اس اجلاس میں رمضان میں راشن بیگز کی فراہمی اور پرائس کنٹرول اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا، ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم۔
چیف سیکرٹری نے حکم جاری کیا کہ انتظامی افسران نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنائیں، چیزوں کی مقررہ سے زائد نرخوں پر فروخت کسی صورت بھی قابل قبول نہیں، سپیشل برانچ کی نشاندہی پر خصوصی انسپکشنز کی جائیں گی،پرائس مجسٹریٹس فیلڈ میں پوری طرح متحرک ہوں اور گراں فروشی پر سخت کارروائی عمل میں لائیں۔
چیف سیکرٹری کی سیالکوٹ ، گوجرانوالہ، سرگودھا ، گجرات اور میانوالی میں مستحق افراد کو راشن بیگز کی فراہمی تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے، مستحق افراد کو انکا حق جلد از جلد انکے دروازے تک پہنچایا جائے۔
زراعت اور صنعت کے محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی تھی، بریفننگ میں بتایا گیا کہ نگہبان رمضان پیکج کے تحت 38لاکھ راشن بیگز مستحق افراد تک پہنچا جا چکے ہیں، ایک لاکھ 13 ہزار صارفین رمضان بازاروں میں قائم ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس سے مستفید ہو رہے ہیں، فیئر پرائس شاپس پر تیرہ اشیاء پر روزانہ دو کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔
ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، چیئرمین پی ۔آئی ۔ٹی ۔بی اور متعلقہ افسران نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی جبکہ
ایڈیشنل چیف سیکرٹری سمیت تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔









