صوابی میں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش، خاندان میں خوشیوں کا سماں

0
84
صوابی میں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش، خاندان میں خوشیوں کا سماں

صوابی میں ایک خوش نصیب خاندان کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی ولادت ہوئی ہے، جن میں ایک لڑکا اور چار لڑکیاں شامل ہیں۔ اس غیر معمولی پیدائش پر اہلِعلاقہ میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے۔
پانچوں بچوں کی پیدائش باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں ہوئی، جہاں یہ عمل صحت کارڈ سہولت کے تحت مکمل کیا گیا۔ اسپتال کے این آئی سی یو وارڈ کے ذمہ داران کے مطابق احتیاطی تدابیر کے پیشِ نظر نومولود بچوں کو خصوصی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کیا گیا ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچوں کو درکار طبی سہولیات صحت کارڈ کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ ماہرین کی ٹیم مسلسل ان کی نگرانی کر رہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کی والدہ کی حالت بھی اطمینان بخش ہے۔
میڈیکل ڈائریکٹرز نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی ہے کہ ماں اور بچوں کی صحت پر خصوصی توجہ دی جائے اور علاج میں کسی قسم کی کمی نہ آنے دی جائے۔
واقعے کے بعد علاقے کے مکینوں کی بڑی تعداد نے والدین کو مبارکباد دی ہے اور نومولود بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply