صنم جاوید کی استدعا نہ سنی گئی

0
301
صنم جاوید کی استدعا نہ سنی گئی

ہاٹ لائن نیوز : لاہورانسداد دہشت گردی عدالت میں صنم جاوید کی تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نےسماعت6فروری تک ملتوی کردی ۔

وکیل صنم جاوید نے عدالت میں بتایا کہ صنم جاوید کو ضمانت کے بعد دوسرے کیس میں گرفتار کر لیا جاتا ہے،ضمانت ہونے تک کیس کی تفصیلات فراہم نہیں کی جاتیں ، جس مقدمہ میں اب گرفتار کیا اس میں کوئی کردار نہیں ہے ، دو مرتبہ نظر بند کیا گیا۔عدالتی فیصلوں کے مطابق بھی خاتون کو ضمانت جلد ملنی چاہیے ۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ دلائل کے لیے وقت دیا جائے جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ۔

Leave a reply