
پولیس ریکارڈ کے مطابق اپ کے دور میں جرائم میں 46 فیصد اضافہ ہوا، صحافی کا سوال
جرائم کی رجسٹریشن بالکل ٹھیک ہو رہی ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
ہم نے ایک لاکھ 33 ہزار وہ پرچے درج کیے ہیں جو پچھلے سالوں کے تھے، آئی جی پنجاب
عمران ریاض خان کو گرفتار کیا گیا ہے، ان پر کونسی ایف آئی آر درج ہے ؟ صحافی
بغیر ایف ائی ار کے کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا، آئی جی پنجاب
ایف ائی اے یا پولیس میں کیس درج ہو تو پھر کسی کو گرفتار کیا جاتا ہے، آئی جی پنجاب
صنم جاوید کو نو مئی کی مزید کتنے مقدمات میں گرفتار کیا جائے گا ؟ صحافی
اپ کو 9 مئی کا مکمل مطالعہ کرنا پڑے گا، یہ سازش اور مشترکہ ارادے کا معاملہ ہے، ڈاکٹر عثمان انور
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اظہر مشوانی کے دو بھائیوں کے اغوا کے حوالے سے کیا معلومات ہیں ؟ صحافی
ان کے اغوا کے حوالے سے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور رپورٹ عدالت میں پیش کر دی ہے، آئی جی پنجاب
اظہر مشوانی کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس نے میری مدعیت کی بجائے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے، صحافی
اگر ان کا بیان آیا ہوتا تو ان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے، آئی جی پنجاب
پولیس 9 مئی کے کیسز کے حوالے سے انسداد دہشتگری عدالت میں ریکارڈ کیوں پیش نہیں کرتی ؟ صحافی
9 مئی 2023 کی بات ہو رہی ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور









