
ہاٹ لائن نیوز : نو مئی کو تھانہ شادمان کو نذر آتش کیس کے مقدمہ میں عدالت نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کردی۔
عدالت نےصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو 11 مارچ کو دوبارہ پیش کرنےکا حکم دیا ۔
پولیس نےدونوں ملزمان خواتین کوجوڈیشل ریمانڈکی معیاد ختم ہونےپر پیش کیا ۔
پولیس نےصنم جاویداورعالیہ حمزہ کےجوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعاکی ، انسداددھشتگردی عدالت کےجج محمدنویداقبال نےسماعت کی ۔
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ پرتھانہ شادمان کو نذر اتش کرنیکا الزام ہے ۔
مقدمہ میں بغاوت سمیت دیگرسنگین دفعات شامل ہوچکی ہیں۔









