
صنف نازک سے صنف آہن بننے تک کا سفر
پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ آج احترام ،عقیدت اور خراجِ تحسین کے ساتھ منائی جا رہی ہے، دختر مشرق بے نظیر بھٹو ایک باہمت لیڈر تھیں بلکہ مساوات ،جمہوریت اور عوامی خدمت کی روشن علامت بن کر سامنے آئیں، ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کے بعد انہیں قید و بند کا سامنا کرنا پڑا، 1987 میں ان کی شادی آصف زرداری سے ہوئی، اور 1 سال بعد 1988 کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے وہ اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بن گئیں، ان کی حکومت کو 1990 میں ہٹا دیا گیا لیکن 1993 میں وہ دوبارہ وزیر اعظم بن گئیں، 1996 میں ان کی حکومت پھر ختم کر دی گئی، 27 دسمبر 2007 کو لیاقت باغ میں ایک خودکش حملے میں ان کو شہید کر دیا گیا۔









