صرف ایک دن کی بارش نے 101 سالہ ریکارڈ توڑدیا

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی دارالحکومت دہلی میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جسکے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ نئی دہلی میں ایک دن کی بارش نے 101 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑدیاہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کیمطابق دہلی میں جمعہ سے ہفتہ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے تک 41.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ دسمبر میں ایک دن میں سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ 1923ء میں قائم کیا گیا تھا، جب دہلی میں 75.7 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔









