
عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں سونے کے نرخ نیچے آ گئے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار 862 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 772 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 89 ہزار 970 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب صرافہ مارکیٹ کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 9 ڈالر گھٹ کر 4 ہزار 325 روپے پر آ گیا ہے۔









